بعثت کڈز کیمپس میں عیدِ سعید غدیر کی مناسبت سے جشن کا انعقاد

حوزہ /  بعثت کڈز کیمپس میں عیدِ سعید غدیر کے پُرمسرت موقع پر ایک خوبصورت اور بامقصد جشن کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بعثت کڈز کیمپس میں عیدِ سعید غدیر کے پُرمسرت موقع پر ایک خوبصورت اور بامقصد جشن کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر بچوں کو اپنے وقت کے امام (عج) اور ولیِ فقیہ سے عہد و پیمان کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور عملی طور پر ان سے تجدیدِ عہد بھی کروایا گیا تاکہ ان کے دلوں میں ولایتِ اہلِ بیت علیہم السلام اور اطاعتِ امام کا شعور پروان چڑھے۔

 بعثت کڈز کیمپس میں عیدِ سعید غدیر کی مناسبت سے جشن کا انعقاد

پروگرام میں عیدِ غدیر پر مومنین کو کھانا کھلانے کی فضیلت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ون ڈش پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں بچوں نے نہایت جوش و خروش اور خوشی کے ساتھ شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر بچوں میں عید کارڈز تقسیم کیے گئے، جنہوں نے ان کی خوشیوں کو مزید دوبالا کر دیا اور جشنِ غدیر کی یادوں کو ہمیشہ کے لیے دلوں میں تازہ کر دیا۔

 بعثت کڈز کیمپس میں عیدِ سعید غدیر کی مناسبت سے جشن کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha